ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے آج آخری نبی حضرت محمدﷺکی ولاد ت کا جشن مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
حضورﷺ کی مدح سرائی کے ساتھ عشق رسولﷺ کے اظہار کے لیے جلوس نکالے گئے، جس میں ہزاروں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی، حالانکہ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ جلوس نکالنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی ہونے کی وجہ سے جلوس کو مختصر کیا گیا اور جلوس کو سیکٹر 9 سے شروع کر کے سیکٹر 8 ہوتے ہوئے سیکٹر 10 پر ختم کر دیا گیا۔