اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہڑتال کے دوران تشدد سے بچنے کی اپیل - آٹھ جنوری

آٹھ جنوری کو ہونے والے سی اے اے اور ایم آر سی کےخلاف ہڑتال کے پیش نظر ڈی ایم کی ٹریڈ یونین رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ڈی ایم کی ہڑتال کے دوران تشدد سے بچنے کی اپیل
ڈی ایم کی ہڑتال کے دوران تشدد سے بچنے کی اپیل

By

Published : Jan 6, 2020, 11:31 PM IST

سی اے اے، این آر سی،این پی آر سمیت حکومت کی مختلف پالیسیوں کے خلاف آٹھ جنوری کو ملک گیر ہڑتال اور مزدوروں کے مختلف مطالبات اور پریشانیوں کے خلاف اتر پر دیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ٹریڈ یونینز کی جانب سے وسیع تر تیاریوں کے پیش نظر ضلع میں تمام مزدور تنظیموں سے پر امن طریقے سے احتجاج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


اس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کلکٹر بی این سنگھ نے ٹریڈ یونین قائدین کے ہمراہ کیمپ آفس سیکٹر 27 نوئیڈا میں اجلاس طلب کیا اور ہڑتال کو پُر امن طریقے سے کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر ٹریڈ یونین رہنماؤں نے بھی ہڑتال میں پرامن جلوس نکالنے کی بات کی اور کہا کہ صنعتکار بھی مزدوروں کو کام کرنے پر مجبور نہ کریں، تاکہ تعطل پیدا نہ ہو۔

ڈی ایم کی ہڑتال کے دوران تشدد سے بچنے کی اپیل

ضلعی انتظامیہ کو تمام ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ضلع میں تمام ٹریڈ یونین اپنا جلوس اور احتجاجی مظاہرہ پر امن طریقے سے کریں گے لیکن پولیس اور انتظامیہ کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

اس میٹنگ میں ٹریڈ یونین کے رہنماؤں آر پی سنگھ، کے پی اوجھا ، گنگیشور دت شرما، رتیش کمار جھا، کلدیپ شرما، سدھیر تیاگی، اودے چندر جھا ، رام ملن سنگھ، بھارت ڈینجر، پونم دیوی وغیرہ نے شرکت کی۔

ڈپٹی لیبر کمشنر پی کے سنگھ، اسسٹنٹ لیبر کمشنر اے کے سنگھ، پربھاکر مشرا ، سٹی مجسٹریٹ شیلندر مشرا، کے ساتھ پولیس محکمہ اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details