اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: دہلی نوئیڈا بارڈر سیل

نوئیڈا کی کھوڑا کالونی میں تیزی سے پھیل سرہے کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ لاک ڈائون اور بندشوں میں سختی لائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس: دہلی اور نوئیڈا کا بارڈر سیل
کورونا وائرس: دہلی اور نوئیڈا کا بارڈر سیل

By

Published : May 11, 2020, 6:23 PM IST

کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے غازی آباد کے ایس ایس پی کلا ندھی نیتھانی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کھوڑا کالونی کو دو زون اور پانچ سیکٹر میں تقسیم کیا ہے۔ ہر زون میں انسپیکٹر اور سیکٹر میں سب انسپکٹر انچارج ہوں گے جو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن اور سیلنگ کی بہتر طریقے سے عمل آوری کو یقینی بنائیں گے۔

وہیں ضلعی مجسٹریٹ غازی آباد کے حکم پر احتیاطی تدابیر کے تحت کھوڑا کالونی کے دہلی اور نوئیڈا کے ساتھ تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

نیز تمام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھر سے یا جہاں وہ کام کر رہے ہیں وہیں پر کام کریں، اگر وہ نوئیڈا میں کام کر رہے ہیں تو نوئیڈا میں ہی قیام کریں اور اگر دہلی میں کام کررہے ہیں تو پھر دہلی ہی میں ہی ٹھہریں۔

کھوڑا کالونی میں بہت تیری سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کی بنیاد پر یہ ہنگامی قدم اٹھایا گیا۔

ہنگامی خدمات کے داخلے کے لئے دہلی سے متصل علاقے کی جانب سے ’’گجندر بھاٹی گیٹ مارگ‘‘ کو کھلا رکھا گیا ہے اور نیشنل ہائی وے کی جانب سے اتوار بازار کھلا رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details