ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ضلع مجسٹریٹ گوتم بودھ نگرسہاس ایل وائی کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اور پولیس محکمہ کی مشترکہ7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
غیر قانونی شراب فروشوں، اسمگلروں کے خلاف کارروائی ٹیموں نے غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ اور فروخت کی روک تھام کے لئے نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی۔
اس سلسلہ میں شورخہ، ، شرف آباد، ہوشیار پولیس اسٹیشن سیکٹر 49، گاؤں چپرالی گاؤں مانگڑولی، امبیڈکر نگر، پرتھلہ، گھرابرا روڈ، چپراؤلہ، دوجانہ، دھوم مانیک پور پولیس اسٹیشن بدلاپور کے قریب دکانوں اور ہوٹلوں کے قریب چھاپے مارے گئے۔
لوہارلی کوٹ، دادری ٹول پولیس اسٹیشن دادری کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے اور مشتبہ مقامات کی تلاشی بھی لی گئی