اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے نوئیڈا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو کوروناوائرس کے 12 مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔
ضلع میں کورونا وائرس مثبت مریضوں کی تعداد 214 ہو گئی ہے۔ ضلع میں اب تک 3898 مریضوں کے نمونے لئے جا چکے ہیں جبکہ 332 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو سیکٹر 9 نوئیڈا سے 4 کورونا وائرس کے مثبت مریض سامنے آئے ہیں جن میں 2 خواتین اور دو مرد شامل ہیں، سیکٹر 19 سے دو مریض جن میں ایک 59 سالہ خاتون اور ایک 60 سالہ مرد شامل ہے۔
نوئیڈا سیکٹر 10 سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے جبکہ سیکٹر 150 کی 42 سالہ خاتون کا کورونا وائرت ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ جبکہ گاؤں یعقوب پور کا ایک 25 سالہ شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ وہیں گریٹر نوئیڈا کا 42 سالہ شخص کورونا وائرس انفیکٹڈ پایا گیا ہے۔
نوئیڈا، گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث عوام پریشانی اور تذبذب کی شکار ہے۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ’’متعدد صنعتیں کھولی گئی ہیں اس طرح اگر شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو یہاں کے لوگوں کی مصیبتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔‘‘