اردو

urdu

متاثرافراد کو انتظامیہ کی وارننگ

اترپردیش کے نوئیڈاضلع انتظامیہ نے سخت موقف اپناتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر افراد کو سی ایم او کے پاس حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

By

Published : Apr 10, 2020, 10:01 PM IST

Published : Apr 10, 2020, 10:01 PM IST

متاثرافراد کو انتظامیہ کی وارننگ
متاثرافراد کو انتظامیہ کی وارننگ

اترپردیش کے نوئیڈاضلع انتظامیہ نے سخت موقف اپناتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر افراد کو سی ایم او کے پاس حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے کیسیز کے بعد نوئیڈا انتظامیہ نے انتہائی سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔

ڈی ایم نوئیڈا نے کوویڈ 19، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص اور ان کے رابطہ میں آئےافراد یا جن میں کورونا کے شبہات ہوں انہیں 24 گھنٹوں کے اندر چیف میڈیکل آفیسر کے سامنے حاضر ہو کر ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی ہدایت دے دی ہے۔ دیگر صورت میں متعلقہ سیکشنز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل۔ وائی نے اس ضلع کے شہریوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص یا ان تمام افراد جو انفیکشن ایریا یا متاثرہ افراد سے رابطہ میں ہوں یا نظام الدین دہلی تبلیغی جماعت کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں یا ان میں شریک ہوئے ہیں وہ لوگ جو کسی بھی طرح کے انفیکشن کا شکار ہیں ، وہ بغیر کسی تاخیر یا غفلت کے 24 گھنٹے کے اندر رضاکارانہ طور پر میڈیکل معائنے کے لئے ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر سے رابطہ کریں۔

متاثر افراد کے رجوع نہیں کرنے کو ایپیڈمک ایکٹ 1857 کے متعلقہ سیکشن اور اترپردیش ایپیڈمک کوویڈ -19 رول 2020 کی دفعات کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اور اس طرح کے افراد کے خلاف ایکٹ اور ضابطے کی متعلقہ دفعات کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details