اس اجلاس میں اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری اور انچارج ویریندر سنگھ گڈو جی بھی موجود رہے۔ علاوہ ازیں نوئیڈا کے تمام سینئر کانگریسی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس دوران چین کے اقدامات کی سخت مذمت بھی کی گئی۔
کانگریس کا ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت
کانگریس کمیٹی نوئیڈا سٹی کے صدر شہاب الدین کی سربراہی میں بھارت ۔ چین سرحد پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
واضح رہے کہ یہ اموات کسی گولہ باری میں نہیں ہوئیں اور نہ ہی کوئی ایٹمی جنگ ہوئی لیکن کہا جا رہا ہے کہ فزیکلی وار میں دونوں ملکوں کے فوجی آپس میں بھڑ گئے جس میں کٹیلے تار اور پتھروں سے کچل کر بھارتی جوانوں کی جان چلی گئی۔ برسوں سے چلا آرہا ہندی چینی بھائی بھائی کا نعرہ اب لہو لہان ہو گیا۔