نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 51 واقع ہوشیار پور گاؤں میں ایک پروگرام کے دوران سماج وادی پارٹی کے قومی سیکریٹری ونود سویتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ان کے ہمراہ رکن قانون ساز کونسل مہیش آریہ بھی موجود رہے۔ا س موقع پر ونود سویتا نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیوں نے ملک اور ریاست کو برباد کر دیا ہے۔ یہ حکومت ملک سے غربت دور کرنے کے بجائے چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
آج پورا ملک بی جے پی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں پسماندہ طبقات کا استحصال کیا جا رہا ہے اور حکومت ان کے حقوق چھین کر ان کے مفادات سے کھیل رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی سب کا احترام کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا
ونود نے کہا کہ آج سماجوادی پارٹی کی لہر پورے ملک میں چل رہی ہے اور ریاست کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں اتر پردیش سے بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا کام کریں گے۔ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی سرکار بنے گی اور ریاست کا سنہری ترقیاتی دور دوبارہ شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر گری معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے جانچ کا آغاز
روہنی کورٹ فائرنگ: عدالت کی سیکوریٹی سخت کرنے کی ہدایت
موقع پر ایس پی کے مہا نگر صدر مہیندر یادو نے کہا کہ ہم نے جی پی سرکار کو ہٹانے کا کا من بنا لیا ہے۔ موجودہ حکومت نے فرقہ وارانہ کا زہر گھولنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری راگھویندر دوبے، دیویندر اوانا، سریندر گوتم، پھول سنگھ یادو، محمد سلیم، محمد نوشاد، ٹیپو یادو سمیت دیگر موجود تھے۔