اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا سے آگرہ تک بنے یمنا ایکسپریس وے پر پیر کی صبح مجموعی طور پر 20 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یمنا ایکسپریس وے پر دھند کے باعث چھ گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں، اسی وقت مشرقی پیرافل پر تقریبا 14 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔