عام آدمی پارٹی (عآپ) سے وابستہ درجنوں کارکنان نے نوئیڈا میں سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے زرعی بل، جسے وہ ’’کسان مخالف کالے قانون‘‘ قرار دے رہے تھے، کی کاپیاں نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کاپیاں چھین کر سب کو حراست میں لے لیا۔
بعد ازاں سبھی افراد کو رہا کر دیا گیا، جن میں ضلع صدر بھوپیندر جادون، جنرل سیکریٹری سنجیو نگم، نوئڈا مہانگر صدر پرشانت راوت، اقلیتی شعبہ کے ضلعی صدر دلدار انصاری، گڈو یادو، انیتا چوہان سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔