اردو

urdu

By

Published : Jul 5, 2020, 10:06 PM IST

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں کورونا کے 118 نئے کیسز کی تصدیق

نوئیڈا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

118 people were infected with Corona in noida
نوئیڈا میں کورونا کے 118 نئے کیسز کی تصدیق

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر ’نوئیڈا‘ میں کورونا وائرس متاثرین کے تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اتوار کے روز 118 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کی گئ ہے جبکہ 113 افراد اس وبا کو شکست دے کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ضلع میں اس وقت 978 فعال مریض ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے اور اس مہلک وبا کے انفیکشن سے اب تک ضلع میں 28 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

اتوار کی شام کو محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 ہوگئی ہے۔

ضلع میں کووڈ۔19 کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 28 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں، ضلع انتظامیہ کے لیے یہ ایک بہت بڑی راحت ہے کہ ہر روز متاثرہ افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

اتوار کے روز بھی 113 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ضلع میں صحت مند افراد کی تعداد 1759 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف کووڈ اسپتالوں میں 978 فعال مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 165 ہو چکی ہے۔ 19 ہزار 268 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 8 ہزار 671 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال میگھالیہ میں سب سے کم 62 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details