آزادی کا 75واں سال بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کی مردم خیز بستی چندنبارہ کے لئے کافی اہم ہے۔ بہار سرکار نے اس پنچایت کے ہائی اسکول کو پلس ٹو کا درجہ دیا ہے۔ اس موقع پر جنتادل یونائٹیڈ کے رکن قانون ساز کونسل خالد انور نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی حیثیت پہچاننی ہوں گی، مسلمانوں کو اب کسی کی جاگیر بن کر نہیں رہنا ہے۔
چندنبارہ ہائی اسکول کو 2+ کا درجہ ملنے پر خوشی کا ماحول ہے۔ اسے لے کر مقامی لوگوں نے ایک پروگرام منعقد کر سرکار کے فیصلے کا استقبال کیا۔ اس پروگرام میں جنتادل یونائٹیڈ کے قانون ساز کونسل رکن خالد انور نے لوگوں کو خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے آج تک اپنی حیثیت کو نہیں پہچانا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں سے مسلمان جس کی غلامی کرتے ہیں، اس غلامی سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔ آزادی کے بعد ریاست کے اقلیتوں کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لئے صرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہی کام کیا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو اب کسی کی جاگیر نہیں رہنا ہے، کیونکہ دیگر سرکاروں نے مسلمانوں کو صرف بیوقوف بنانے کا کام کیا ہے۔