بگہا: بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے بگہا نگر تھانہ علاقے میں جمعرات کو گنڈک ندی میں ایک کشتی کے پلٹنے سے کم از کم 30 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بگہا نگر کے دین دیال نگر محلہ کے تقریبا 35 لوگ کھیتی باڑی کرنے اور اپنے مویشیوں کا چارہ لانے کے لیے دین دیال نگر گنڈک گھاٹ سے کشتی پر جا رہے تھے۔ گنڈ ک ندی میں بارش اور تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور اس میں سوار لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے وہ گنڈک ندی میں الٹ گئی۔