ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سبزی فروش کافی پریشان ہیں۔
سبزی قیمتوں میں اضافے سے سبزی فروش بھی پریشان سبزی فروش محمد مدثر نے بتایا کہ منڈیوں میں سبزیاں بہت مہنگی ہو رہی ہیں، آلو اور پیاز کی قیمتوں اضافے کی وجہ سے لوگوں کو سبزیاں خریدنے میں کافی پریشانی ہو رہی ہیں۔
لوگ اب کم سبزیوں میں ہی گزر بسر کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم سبزی فروخت کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ جب لوگوں کی جیب میں پیسہ نہیں ہے تو وہ سبزیاں کیسے خریدیں گے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیاز آلو کی پیداوار بڑھائیے تاکہ غریب عوام سبزیاں خرید سکیں اور ہماری دوکان داری بھی اچھے سے چل سکے۔