اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر: مظاہرہ کے دوران کانگریس کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا - اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر

کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں مظفر نگر میں کانگریس کارکنان نے مظاہرہ کیا۔

Police detained Congress workers
Police detained Congress workers

By

Published : Dec 8, 2020, 2:05 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مرکزی چوراہے اہلیہ بائی چوک پر تین زرعی قوانین کے خلاف آج بھارت بند کے دوران احتجاجی مظاہرے میں پولیس نے کانگریسی کارکنان اور عہدیداروں کو حراست میں لے لیا۔

مظفر نگر: مظاہرہ کے دوران کانگریس کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا
تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا دہلی کے بارڈر پر گزشتہ کئی روز سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور اس مسئلے پر حکومت کے ساتھ مسلسل میٹنگ کا دور بھی جاری ہے لیکن ان نشستوں سے اب تک کوئی حل نہیں نکل پایا ہے۔ اس کے باعث کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا تھا۔

اسی سلسلے میں آج مظفر نگر میں الگ الگ مقامات پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے کارکنان زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کے مرکزی چوک پر پہچے جہاں پولیس نے اُنہیں حراست میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details