ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت محکمہ بہبود خواتین کے ذریعہ گذشتہ ایک ماہ سے "پرتیبھا کی کھوج" کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت پروگرام کا انعقاد اس پروگرام کے تحت مختلف بلاکس کے اسکولوں کے طلباء نے مختلف پروگرام پیش کیے۔
واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے گرتے ہوئے خواتین کے تناسب کو فروغ دینے اور معاشرے میں خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرانے کے لیے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اسی پروگرام کے دوران ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد مشفقین نے بتایا کہ پرتیبھا کی کھوج کا سیمی فائنل آج یہاں منعقد ہورہا ہے اور فائنل پروگرام یوم خواتین کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نقد اور مومینٹوز سے نوازا جائے گا اور فائنل میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو اسناد سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد مشفقین، خواتین سماجی کارکن بینا شرما اور دیگر سماجی کارکنان موجود تھے۔