اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر میں کورونا کے 294 نئے کیسز - مظفرنگر میں کورونا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 294 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، ساتھ ہی 87 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 125 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

new corona patients in muzaffarnagar
مظفرنگر میں کورونا کے 294 نئے کیسز

By

Published : Apr 17, 2021, 10:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج ضلع میں 294 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 2005 ہوگئی۔

نئے کورونا کے مریضوں میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

آج 87 مثبت مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج بھی کیے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9257 ہوگئی ہے، جبکہ 125 سے زائد کورونا کے مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details