اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: کاؤنٹنگ کے پیش نظر ایس ایس پی کی اپیل

آج یوپی پنچایتی انتخابات کی گنتی ہونی ہے۔ اس وجہ سے ریاست میں کورونا انفیکشن اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر مظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادونے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف وہی افراد کاؤنٹنگ کے مقامات پر آئیں جن کو شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے۔

Zafarnagar SSP Abhishek Yadav
ظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو

By

Published : May 2, 2021, 8:53 AM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی 2021 کو پنچایتی انتخابات کی گنتی ہونی ہے لیکن کووڈ کے انفیکشن اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر صرف ان ایجنٹوں کو ہی کاؤنٹنگ کی جگہ پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کو ہمارے ذریعے شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

ظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو

انھوں نے کہا کہ اگر ان کے علاوہ کوئی بھی امیدوار یا اس کے حامی ضلع میں یا بلاک پر اس کے آس پاس کہیں بھیڑ جمع کرتے ہیں تو ان کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو کورونا میں حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں پر ہی رہیں، ماسک سینیٹائیزر اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details