مظفرنگر: اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک فیملی کو اس وقت ایک مشہور ہوٹل کا چکن کھانا بھاری پڑگیا جب ہوٹل کا چکن کورما کھانے سے فیملی کے سبھی 6 ممبر بیمار ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق مظفر نگر میناکشی چوک کے نزدیک ضلع کے مشہور نان ویج ہوٹل فوڈ اینڈ موڈ ہوٹل پر چکن پیکنگ کرا کر گھر لے جاکر کھانے سے فیملی کے سبھی 6 ممبر بیمار پر گئے اور کچھ وقت بعد پوری فیملی کی حالت بگڑ گئی۔ حالت زیادہ نازک ہونے پر پوری فیملی کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔
جب خاندان کی حالت بہتر ہوئی تو خاندان کے سربراہ نے ضلع انتظامیہ اور پولیس میں ہوٹل کے مالک کے خلاف شکایت درج کرائی۔ تحریر موصول ہونے کے بعد، مظفر نگر محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور کھانے کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ محلہ امبا وہار کا رہائشی ایک خاندان فوڈ اینڈ موڈ ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گیا جسے نثار ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
عوام میں زیر بحث ہے کہ مذکورہ ہوٹل کے بارے میں ماضی میں بھی کئی بار شکایت کی جا چکی ہے، لیکن پولیس انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کی۔