اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر پولیس نے آکسیجن سے بھرے 30 سلنڈروں کے ٹیمپو کو پکڑا - آکسیجن گیس کی بڑھتی ہوئی قلت

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے جاٹ کالونی میں واقع این سی سی روڈ پر آج صبح پولیس نے آکسیجن سے بھرے تیس سلنڈر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے ٹیمپو کو قبضہ میں لے کر جانچ شروع کر دی۔

Muzaffarnagar police seized a tempo of 30 cylinders filled with oxygen
مظفر نگر پولیس نے آکسیزن سے بھرے 30 سلینڈروں کے ٹیمپو کو پکڑا

By

Published : May 8, 2021, 7:53 PM IST

شہر میں آکسیجن گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کو دیکھتے ہوئے آکسیجن گیس کی کالابازاری زوروں پر ہے۔ آکسیجن کے سلنڈروں کی قلت کی وجہ سے منافع خور آکسیجن گیس کی کالابازاری کرنے میں مصروف ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے ضرورت مند افراد تک آکسیجن گیس کے سلنڈر نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ بھی ہر وہ ممکن کوشش کر رہا ہے، جس سے اس کالا بازاری کو روکا جا سکے۔

دراصل سارا معاملہ مظفرنگر میں واقع جاٹ کالونی کا ہے۔ یہاں پر آج صبح جب ایک آکسیجن سے بھرے چھوٹے ٹیمپو کو وہاں کے مقامی لوگوں نے آکسیجن سپلائی کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر آکسیجن سلنڈروں سے بھرے ٹیمپو کو اپنے قبضے میں لے لیا اور تھانہ سول لائن لے آئی۔

ویڈیو

وہیں آکسیجن گیس کی سپلائی کر رہے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ آکسیجن گیس سلنڈر ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کے لیے جا رہے تھے جن کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details