مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں بلدیہ کے سینکڑوں ملازمینوں نے تین ماہ کی تنخواہ نہیں ملنے کے خلاف کیا زبردست مظاہرہ کیا۔
مظفر نگر کے کلکٹریٹ میں بلدیہ کے صفائی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے مظفر نگر بلدیہ محکمے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ تین سالوں سے اپنی تین ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کا مطالبہ ضلع انتظامیہ سے کر رہے ہیں، لیکن کوئی سنوائی نہیں کی جارہی ہے۔
اس معاملے کو لے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرہ کیا سڑکوں پر کیا، اعلی افسران سے ملے لیکن اب تک ہمارے اس مسئلے کا حل نہیں ہو سکا۔