اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر: انتظامیہ کی راشن ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ - دیہاڑی مزدوروں اور پسماندہ لوگوں کے سامنے درجنوں مسائل

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یکم اپریل سے راشن تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Muzaffarnagar administration met with ration dealers
متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 31, 2020, 6:05 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 14 اپریل تک ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے خصوصاً دیہاڑی مزدوروں اور پسماندہ لوگوں کے سامنے درجنوں مسائل ہے، ان میں سب سے اہم مسائل وقت پر کھانا ملنا ہے۔ وقت پر کھانا نہ ملنے کی وجہ سے دیگر شہروں میں مزدوری کرکے گزر بسر کرنے والے مزدور اپنے آبائی وطن جانے پر مجبور ہیں۔

ویڈیو

ان سب مسائل کو دیکھتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے راشن ڈیلرز کو ایک رہنما خطوط جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق یکم اپریل سے راشن تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلی کے حکم نامے کے بعد مظفر نگر سی ڈی او آلوک یادو نے ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کی اور سوشل ڈسٹینس سمیت دیگر اصولوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ان اصولوں کے خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details