اس بند کے دوران، مظفر نگر پولیس مکمل طور پر تیار نظر آئی، پولیس فورس اور نیم فوجی دستے ہر جگہ تعینات تھے اور اسی دوران پولیس فورس بھی اس جگہ کے ارد گرد گھومتی دکھائی دی، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
بھارت بند کے دوران، بہوجن کرانتی مورچہ کے سینکڑوں کارکنان سی اے اے، این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے وزیر اعظم کو ایک میمورنڈم جمع کروانا چاہتے تھے جہاں انتظامیہ کے ذریعہ بہوجن سماج مورچہ کے عہدیدارو کو پرکاش چوک پر روکا گیا اور کارکنوں کا میمورنڈم موجودہ سٹی مجسٹریٹ اتُل کمار نے لیا۔