ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج ضلع میں 55مثبت کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
مظفرنگر میں کورونا کے 55 نئے کیسز
ضلع مظفرنگر میں کورونا کے 55 مثبت کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ آج 49 کورونا مثبت مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 521 رہ گئی، مظفر نگر میں اب تک 25 کورونا مثبت مریض کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفرنگر میں کورونا کے 55 نئے کیسز
آج 279 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 55 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 55 نئے مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا، میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا 1306 متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج چکی ہے۔ اسکی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی۔