اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تشخیص کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ضلع میں آج 47 نئے مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ آج موصول ہوئی رپورٹ کے مطابق 792 افراد کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے 47 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
مظفرنگر: کورونا کے 47 نئے متاثرین کی تصدیق - ای ٹی وی اردو
مظفرنگرمیں کورونا وائرس کے 47 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، ساتھ ہی 25 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں، اب تک 100 سے زائد متاثرین کی موت بھی ہوچکی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ضلع میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، محکمہء صحت کی ٹیم نے آج 25 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی۔ فی الوقت ضلع میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 286 ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا ویکسین سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی: پونیا
آج سامنے آئے 47 نئے معاملوں میں سے کچھ متاثرین کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ ضلع میں اب تک تقریباً 7 ہزار 842 متاثرہ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔