اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھو اور پوار کا عرفان خان کو خراج تحسین - ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے اداکار عرفان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

irrfan khan
irrfan khan

By

Published : Apr 29, 2020, 6:30 PM IST

ٹھاکرے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'اداکار عرفان خان کے انتقال کے ساتھ فلم انڈسٹری نے ایک محنتی اور کثیر جہت اداکار کو کھو دیا ہے۔ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود عرفان خان ہمت نہیں ہارے۔ بدقسمتی سے، قدرت نے عرفان خان کی اداکاری کے سفر پر وقت سے پہلے ہی روک لگا دیا۔'

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے اور اجیت پوار نے عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

پوار نے کہا کہ 'عرفان خان کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری اور فن کی دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ان کے اچانک انتقال سے ایک مضبوط اداکار، ایک ذمہ دار شخص اور ایک محنتی شخصیت سے ملک محروم ہوگیا۔ انہیں ہمیشہ ان کی متنوع شخصیت کی وجہ سے شائقین کی طرف سے یاد کیا جائے گا، وہ یقینی طور پر ایک عظیم اداکار تھے۔ ان کی طرف سے ادا کیا گیا کردار ان کی فنکاری اور اداکاری کی مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔'

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار

انہوں نے کہا کہ 'میں ان کے تئیں اپناخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details