انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انیل دیشمکھ (Anil Deshmukh) کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ لُک آوٹ نوٹس جاری ہونے کے بعد دیشمکھ ملک سے باہر نہیں جا سکتے ہیں۔ ای ڈی نے یہ لک آؤٹ نوٹس 100 کروڑ روپے کی ریکوری کے الزام کے معاملے میں جاری کیا ہے۔
ای ڈی کی جانب سے لک آؤٹ نوٹس جاری کیے جانے کے بعد ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوکہ وصولی کے الزامات کے بعد انل دیشمکھ کو وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفی دینا پڑا۔ دیش مکھ کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے لیے ای ڈی کی جانب سے لوک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ انل دیشمکھ کو ای ڈی نے اب تک پانچ بار طلب کیا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔