کورونا کے کیسز کو کم کرنے کے لیے تمام پارٹیاں اپنے انتخابی حلقوں میں کام کر رہی ہیں، بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ منوج کوٹک نے ملنڈ کے فرینڈس اسکول میں آکسیجن بینک اور 100 بستروں پر مشتمل کورنٹائن سینٹر قائم کیا ہے جس کا افتتاح آج معروف گلوکار سونو نگم نے کیا۔
سونو نگم نے کورنٹائن سینٹر کا افتتاح کیا گزشتہ برس ملنڈ کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا تھا، منوج کوٹک کی رہنمائی میں آکسیجن بینک کے ساتھ ساتھ ملنڈ کے فرینڈ اسکول میں بنائے گئے کورنٹائن سینٹر کی سونو نگم نے بھی تعریف کی۔
سونو نگم نے مرکز اور آکسیجن بینک کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ آج ملک میں اس کی ضرورت بہت زیادہ ہے، اس وقت ہم بالی ووڈ کے فنکار نہیں بلکہ شہری ہیں، اس وقت ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں اور ہر ایک کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔
رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نے کہا کہ میونسپلٹی کو آئی سی یو بیڈز کے معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور سونو نگم ایک عام شہری کی حیثیت سے یہاں آئے ہیں اور کورونا واریئر کی طرح کام کر رہے ہیں۔