اردو

urdu

مجھے گرفتار کیا گیا تھا: کریٹ سومیا

بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر کے سابق نائب صدر اور سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا نے دعویٰ کیا کہ انہیں ممبئی پولیس کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔

By

Published : Apr 8, 2020, 8:20 PM IST

Published : Apr 8, 2020, 8:20 PM IST

Somaiya
Somaiya

کریٹ سومیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اتوار کے روز ریاستی ہاوسنگ وزیر اور این سی پی رہنما جتیندر اہواڈ کے کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کو زدوکوب کیا تھا جس سے وہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے ممبئی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

اب اس معاملے پر سیاست تیز ہو گئی ہے اور بی جے پی نے کہا ہے کہ شیوسینا کی قیادت والی حکومت کے پاس سومیا کو گرفتار کرنے کا کافی وقت ہے جو ایک متاثرہ سے ملنا چاہتے تھے جبکہ دہلی کے تبلیغی جماعت کے مرکز سے آنے والے افراد کا سراغ لگانے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔

دریں اثنا اہواڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہیں (نریندر) دابھولکر کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اہواڈ نے ایک اسکرین شاٹ ٹویٹ کیا کہ جس میں کسی یوزر نے انہیں مبینہ طور پر دابھولکر کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

سومیا نے دعویٰ کیا کہ ممبئی پولیس نے ممبئی میں انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا جب وہ اننت کرموسے نام کے شخص سے ملاقات کرنے والے تھے، جسے مبینہ طور پر اہواڈ کے لوگوں نے ایک تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے پوسٹ کرنے پر زدوکوب کیا تھا۔

40 برس کے شخص نے الزام عائد کیا کہ کچھ پولیس اہلکار اسے تھانے میں واقع اہواڈ کے بنگلے میں لے گئے جہاں اہواڈ کے لوگوں نے اسے مارا پیٹا۔

اس نے اپنی شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسے بامبو اسٹک اور بیلٹ سے وزیر کے سامنے میں مارا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details