اردو

urdu

سوشل اکاؤنٹ ہیکر گجرات سے گرفتار

ممبئی سائبر سیل نے سو سے زیادہ کمسن لڑکیوں کے سوشل اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی تصویروں سے چھیڑ چھاڑ کر سوشل سائٹس پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دینے والے ایک ملزم کو گجرات سے گرفتار کرکے ممبئی لائی ہے۔

By

Published : Sep 11, 2020, 6:50 PM IST

Published : Sep 11, 2020, 6:50 PM IST

social account hacker arrested from gujarat
سوشل اکاؤنٹ ہیکر گجرات سے گرفتار

ریاست مہراشٹر کی ممبئی سائبر سیل نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے سو سے زیادہ کمسن لڑکیوں کے سوشل اکاؤنٹ ہیک کرکے انکی تصویروں سے چھیڑ چھاڑ کر سوشل سائٹس پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

سوشل اکاؤنٹ ہیکر گجرات سے گرفتار

سائبر سیل کی ڈی سی پی رشمی کرندیکر نے بتایا کہ ملزم پہلے متاثرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرتا تھا اور پھر انکی تصویروں کو مارفینگ کر کے انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا۔

ملزم کے بلیک میلنگ کی شکار متعدد نابالغ لڑکیاں بھی ہوئی ہیں، جسکے بعد معاملے کی شکایت سائبر پولیس تھانے میں کی گئی، شکایت کے بعد کیس کی جب جانچ کی گئی تو ملزم کو گجرات سے گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا۔

محکمہ سائبر سیل نے بتایا کہ ملزم اس طرح کی حرکتوں کا عادی ہے، اس سے پہلے بھی اسے پونے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

سائبر سیل نے عوام کو اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ اپنے سوشل اکاؤنٹ کے پاسورڈ اور اہم جانکاریاں کسی سے بھی شیئر نہ کریں، اسکے علاوہ کچھ ہدایتیں ہیں جن پر لوگ عمل کریں، تاکہ وہ اس طرح کی وارداتوں سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر اس ملزم کا شکار کوئی اور ہوا ہے تو وہ اسکی جانکاری سائبر سیل کو دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details