بھیونڈی میں میڈیکل ری پریزینٹیو کوالیفائیڈ پیوپل نامی تنظیم کے ذریعے پرانت دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور ایم آر نے شرکت کی۔
ہجومی تشدد کے خلاف خاموش احتجاج
ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں ہجومی تشدد کے خلاف ڈاکٹرز اور تعلیم یافتہ شہریوں نے خاموش احتجاج کیا اور ہجومی تشدد پر لگام کسنے کے لیے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔
protest
اس دوران انہوں نے منہ پر کالی پٹی باندھ کر اور ہاتھوں میں پلے کارڈرز اٹھاکر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
میڈیکل ری پریزینٹیو اسعد مومن نے کہا کہ 'ملک میں ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے اور اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے معاملے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسروں کو معطل کر کے انہیں بھی سزا دی جانی چاہیے۔'