ادھو ٹھاکرے حکومت کی کابینہ میں توسیع کے صرف 5 دن بعد عبد الستار نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں کابینہ میں توسیع کے بعد سے ہی وہ ناراض تھے۔
شیو سینا کے نومنتخب وزیر عبدالستار مستعفی - ادھو ٹھاکرے حکومت کی کابینہ
عبدالستار کو ادھو ٹھاکرے کابینہ میں وزیر مملکت کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں کابینہ میں شامل کیا جانا چاہیے۔
شیو سینا رہنما عبدالستار نے استعفی دیا
عبدالستار کو امید تھی کہ انہیں کابینہ میں وزیر کا عہدہ دیا جائیگا لیکن ایسا نہیں ہونے کی وجہ سے انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اگرچہ رکن اسمبلی کے طور پر انہوں نے استعفی نہیں دیا ہے۔