اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکزی حکومت پر شرد پوار چراغ پا

شیوسینا رکن اسمبلی کے خلاف ای ڈی کے ذریعہ کی گئی کاروائی پر شرد پوار نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے ای ڈی نے یہ کارروائی کی ہے۔

By

Published : Nov 25, 2020, 3:10 AM IST

sharad pawar
sharad pawar

ای ڈی کے ذریعہ شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرانائک کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کی کاروائی پر این سی پی کے سپریمو اور سینئر رہنما شرد پوار نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف حکومتی تحقیقاتی میکانزم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے ای ڈی نے یہ کارروائی کی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں فی الحال جو کچھ ہورہا ہے وہ اپوزیشن کی مایوسی کی علامت ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے کہ حزب اختلاف کے خلاف حکومتی تحقیقاتی میکانزم استعمال ہورہے ہیں۔ شرد پوار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں طاقت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ وہ سمجھ گئے ہیں کہ عوام انہیں دوبارہ اقتدار نہیں دیں گے۔

مہاوکاس آگھاڑی عوام الناس کو تمام تر سہولیات کے ساتھ ان کی ترقی نیز سب کو ساتھ میں لے کر چلنے کے لئے کوشاں ہے۔ ہمارے اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر کام کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے لیڈر راؤ صاحب دانوے کے اس بیان پر کہ ’’ریاست میں تین ماہ میں بی جے پی کی حکومت آئے گی۔‘‘ کے جواب میں شرد پوار نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ راؤصاحب دانوے علم نجوم کے کتنے ماہر ہیں۔ پوار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ راؤ صاحب رکن پارلیمنٹ ہیں اور گذشتہ کئی برسوں سے عملی سیاست میں ہیں لیکن میں ان کی اس خوبی سے واقف نہیں تھا کہ وہ علم نجوم کے بھی ماہر ہیں۔ انہیں سیاست میں کبھی بھی نجومی کے طور پر نہیں جانا جاتا تھا لیکن آج مجھے معلوم ہوا کہ ان میں یہ مہارت بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details