اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسکولوں کی فیس معاف کی جائے: ابوعاصم اعظمی

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کو تعلیمی رواں سال میں ہونے والی دشواریوں سے بھی روشناس کرایا اور کہا کہ انٹر نیشنل اسکول کی فیس پانچ سے آٹھ لاکھ تک ہوتی ہے جبکہ چھوٹے اسکولوں میں سالانہ صرف تیس ہزاروپئے ہوتی ہے اسلئے ان اسکولوں کا اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کا کافی نقصان پہنچاہے اس لئے اس کے لئے بھی سرکاری مدد ضروری ہے۔

By

Published : Jun 30, 2020, 2:23 PM IST

ABU ASIM AZMI
ابوعاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب ریاست میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور وہ اسکول فیس دینے سے بھی قاصر ہیں۔ اسکے ساتھ ہی چھوٹے اسکول اپنے اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہ دینے سے قاصر ہیں۔ اس لئے ان اسکولوں کورعایت اور سہولت دی جائے اور ان کا بجلی بل مئی تک معاف کیا جائے۔

سکریٹریٹ کے سامنے وزیر موصوفہ کے بنگلہ پر ابو عاصم اعظمی، رکن اسمبلی رئیس شیخ اور رخسانہ صدیقی نے ملاقات کر کے ورشا گائیکواڑ کو تعلیمی رواں سال میں ہونے والی دشواریوں سے بھی روشناس کرایا اور کہا کہ انٹر نیشنل اسکول کی فیس پانچ سے آٹھ لاکھ تک ہوتی ہے جبکہ چھوٹے اسکولوں میں سالانہ صرف تیس ہزاروپئے ہوتی ہے اسلئے ان اسکولوں کا اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کا کافی نقصان پہنچاہے اس لئے اس کے لئے بھی سرکاری مدد ضروری ہے۔

انہوں کہا کہ اسکولوں کی فیس معافی کا حکم وزار ت تعلیم نے دیا ہے لیکن یہ چھوٹے اسکولوں کے لئے مشکل ہے۔ اس لئے سرکار اسکول کے عملہ کو تنخواہ فراہم کریں ۔ ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن اور وبا کے سبب ڈیجیٹل تعلیم کو عام کیا گیا اور گھر پر آن لائن کلاس شروع کی گئی ہے۔ غریب عوام کے پاس گھر میں کوئی بہتر موبائل نہیں ہے اس لئے دشواری پیش آرہی ہے اس لئے انہیں ٹیب فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل اسکول میں بی ایم سی بچوں کی تعلیم پر مدد کرتی ہے۔ اسی طرز پر چھوٹے پرائیوٹ اسکولوں کو بھی امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کے اسباب کانقصان ہواہے اس میں الیکٹرانک سامان کے ساتھ دیگر چیزیں شامل ہیں اس لئے اس کی مرمت کے لئے بھی اسے مدد دی جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مارچ سے مئی تک لاک ڈاؤن میں بجلی بل بھی بقایا ہے، اس لئے ان پر بجلی بل کے بقایا کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ایسے میں سرکار چھوٹے اسکولوں کی بقا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکل کر ان کی امداد کرے تاکہ اسکول انتظامیہ بچوں اور سرپرستوں کو راحت ملے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے آن لائن تعلیم کے نظام اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ ابوعاصم اعظمی نے میمورنڈم بھی دیا اور ان مطالبات پر غور کر کے فوری طور اسے منظور کیا جائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details