اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مہاراشٹر حکومت مستحکم ہے'

شیوسینا ترجمان 'سامنا' کے اداریہ سے مچی کھلبلی کے بعد شیوسینا رہنما نے حکومت کو مستحکم بتایا ہے۔

Sanjay Raut
Sanjay Raut

By

Published : Jun 17, 2020, 8:41 AM IST

شیو سینا کے ترجمان 'سامنا' کے اداریے کے بعد مچی کھلبلی کے بعد شیو سینا رہنما سنجے راوت نےصاف کیا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت مستحکم ہے۔

سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر راوت نے کہا کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار، کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہل گندھی اور شیوسینا مشترکہ طور پر مہاراشٹر میں اتحادی حکومت کے مستحکم رہنے کے خواہشمند ہیں اس لئےیہ حکومت پوری مدت تک رہے گی۔

واضح ہو کہ صبح کے وقت سامنا کے اداریے میں کہا گیا تھا کہ کانگریس اچھا کام کر رہی ہے لیکن وقت وقت پر پرانی کھٹیا رہ رہ کر کچھ کچھ آواز کرتی ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ راہل گاندھی ایک اچھے رہنما ہیں، ایک اچھے میکینک ہیں جو اس حالات کی مرمت اور اس کی بحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تین پاٹیوں کی ہے اور دو مختلف تظریات کی پارٹیاں اس میں شامل ہیں۔ اس کے باوجود حکومت بہت اچھا کام کر رہی ہے۔

تینوں پارٹی کے رہنما آپس میں مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت تینوں پارٹیوں نے ادھو ٹھاکرے کو اپنا رہنما مانا ہے اور انہیں فیصلے لینے کا اختیار دیا گیا ہے اور وہ فیصلے لیتے ہیں۔

شیو سینا رہنما نے کہا کہ انہوں نے ریاستی کانگریس قائدین کی ناراضگی کے معاملے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ "وہ وزیر اعلی سے ملاقات کریں گے۔ ان سب کے درمیان مشترکہ تعلقات ہیں۔ حکومت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کابینہ کے ذریعہ تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔''

اداریے کے متعلق پوچھے جانے پر سنجے راوت نے کہا کہ سامنا اپنے خیالات کو پیش کرنے کے لئے مختلف اصطلاحات کا استعمال کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details