اردو

urdu

ETV Bharat / city

آر ایس ایس نے شہریت ترمیمی قانون کا خیرمقدم کیا

شہریت ترمیمی بل، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے بعد اس پر صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کر دی ہے جس کے بعد اب یہ بل، قانون کی شکل اختیار کر لیا ہے۔

آر ایس ایس نے شہریت ترمیمی قانون کا خیرمقدم کیا
آر ایس ایس نے شہریت ترمیمی قانون کا خیرمقدم کیا

By

Published : Dec 13, 2019, 5:59 PM IST

حکومت کے اس فیصلے کا راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ نے خیرمقدم کیا ہے۔

آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی بل کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے بعد اس پر صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کر دی ہے جس کی وجہ سے اب یہ بل، قانون بن گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے اس فیصلے کا آر ایس ایس خیرمقدم کرتا ہے۔ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سب کو اس فیصلے کا استقبال کرنا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اب بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان میں آباد چھ اقلیتوں (ہندو، بودھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ) کو بھارت کی شہریت دی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details