اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونے: دکانوں کو 17 مئی تک بند رکھنے کا حکم - پونے میونسپل کارپوریشن

پونے میونسپل کارپوریشن نے شہر کے 69 کنٹینمینٹ زون میں 11 مئی سے 17 مئی تک میڈیکل اسٹورز کے علاوہ دیگر تمام دکانوں کو بند رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

pmc
pmc

By

Published : May 10, 2020, 10:34 PM IST

پونے میونسپل کمشنر کے حکنامے میں شہر کے تمام کنٹینمینٹ زون میں 11 مئی سے 17 مئی تک تمام دکانوں کو بند رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ صرف اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پونے: دکانوں کو 17 مئی تک بند رکھنے کا حکم

بھارت میں کووڈ 19کے مریضوں کی تعداد آج 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں مہاراشٹر کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 20228 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت کے صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 62939 کیسز ہیں، ان میں سے 19358 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details