بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی فیملی پلاننگ نہیں کر رہی ہیں۔
فلم اور ٹی وی انڈسٹری پر کورونا وائرس کی وجہ سے روک لگی ہوئی ہے۔ زیادہ تر ستارے اپنے گھروں پر خاندان اوررشتے داروں کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔

پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں ہولی تقریب کے لئے دونوں انڈیا بھی آئے تھے۔ دونوں کی ہولی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
اس دوران پرینکا نے اپنی فیملی پلاننگ کے متعلق بات کی ہے۔
پرینکا نے کہا ہے کہ اس وقت میں اپنے کام کی کمٹ منٹ میں کافی مصروف ہوں، حالانکہ بچے ہونا بھی لازمی ہے، جب صحیح وقت آئے گا تو سب ہو جائے گا۔