اردو

urdu

ETV Bharat / city

پتھروں کا غیر قانونی کاروبار

غیرقانونی اسٹون کریشر کے خلاف موصول ہونے والی شکایت کے مد نظر تھانے ضلع کلکٹر راجیش نارویکر نے بھیونڈی پرانت افسر ڈاکٹر موہن نلدکر نے اسٹون کریشر مافیاؤں کے خلاف فوراً سخت کارروائی کرنے حکم دیا ہے۔

By

Published : Aug 10, 2019, 11:52 PM IST

پتھروں کا غیر قانونی کاروبار

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے شہر بھیونڈی کے مضافات میں غیر قانونی طور پر پتھر فروخت کرنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔

حکومت اور ضلع انتظامیہ سے کسی طرح کی کوئی منظوری نہ لیتے ہوئے غیر قانونی طریقہ سے مافیا اس کاروبار کوانجام دے رہے تھے۔

غیرقانونی اسٹون کریشر کے خلاف موصول ہونے والی شکایت کے مد نظر تھانے ضلع کلکٹر راجیش نارویکر نے بھیونڈی پرانت افسر ڈاکٹر موہن نلدکر نے اسٹون کریشر مافیاؤں کے خلاف فوراً سخت کارروائی کرنے حکم دیا ہے۔

جس پر پرانت نے بھیونڈی تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ اور محصول محکمہ کی ٹیم نے بھیونڈی اور مضافات کے 90 اسٹون کریشرمشین کی تفتیش شروع کی۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ آٹھ اسٹون کریشر ضلع انتظامیہ سے بغیر منظوری کے کاروبار چلارہے ہیں۔

ان آٹھ اسٹون کریشر مشین کو محصول کے افسران کی ٹیم نے مکمل طور سے سیل کردیا ہے۔

محکمہ کی اس کاروائی کے بعد سے غیر قانونی اسٹون کریشر مشین مافیاؤں میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details