اردو

urdu

By

Published : Jan 27, 2020, 7:55 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:33 AM IST

ETV Bharat / city

مالیگاؤں میں بنے شاہین باغ پر پولس کا دباؤ

شہریت ترمیمی قانون اور اب شاہین باغ پر بھی بی جے پی سرکار سیاست کرنے پر اتر آئی ہے۔ آج وزیر داخلہ امت شاہ نے بیان دیا ہے کہ ملک میں قائم ہوئے تمام شاہین باغ کو حمایت دینے والی پارٹیوں کو ووٹ نہ دیا جائے۔

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں قائم شاہین باغ میں خواتین گزشتہ چھ دنوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ کل یوم جمہوریہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شہر میں بیان و دعا کا اہتمام کیا لیکن اب پولس انتظامیہ اس احتجاج کو ختم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ مختلف الزامات لگا کر دباؤ بنا رہی ہے۔

مالیگاؤں میں بنے شاہین باغ پر پولس کا دباؤ

واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں بنا شاہین باغ ایک پرائیوٹ جگہ پر ہے۔ حسین سیٹھ کمپاؤنڈ جونا آگرہ روڈ پر سنی کونسل کے زیر نگرانی میں خواتین اسلام و برادران وطن خواتین پر امن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔

مالیگاؤں میں بنے شاہین باغ پر پولس کا دباؤ

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مالیگاؤں شاہین باغ حسین سیٹھ کمپاونڈ پہنچ کر خواتین سے پولس انتظامیہ کے رویہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

سٹی کالج کی طالبہ سارا صدف نے کہا کہ ہم دہلی کے شاہین باغ کی انقلابی خواتین کے ساتھ ہیں۔ موصوفہ نے بتاتا کہ یہاں روزآنہ خواتین اپنی مرضی سے آتی ہیں اور کالج کی طالبات بھی شامل ہو رہی ہیں۔ یہاں دعا، ذکر، بیان اور راشٹر گیٹ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے لیکن شہر پولس انتظامیہ اس پرامن احتجاجی مظاہرہ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details