مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ 'سترہویں لوک سبھا میں جیسے ہی تین طلاق بل پیش کیا گیا، اس سے ایک بار پھر ملک کے مسلمانوں کا اعتماد ٹوٹتا ہوا نظر آیا جس اعتماد کو وزیراعظم نے حاصل کرنے کی بات کہی تھی۔'
'وزیراعظم مسلمانوں کا اعتماد نہیں جیت سکے' - ممبئی
ممبئی کے معروف عالم دین مفتی منظور ضیائی نے تین طلاق بل پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ 'حکومت کو مذکورہ بل پر اسلامی اسکالرز کی آراء حاصل کرنا چاہیے۔'
mufti manzoor ziyaee
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید تھی کہ وزیرقانون اس بل پر مسلم علماء کرام، دانشوران اور اسکالرز کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے بل میں ترمیم کرنے کی بات کریں گے لیکن جیسے ہی یہ بل پھر منظور ہو گیا تو ہمیں یہ محسوس ہو گیا کہ وہ اعتماد جو وزیراعظم جیتنا چاہتے تھے، وہ نہیں جیت سکے۔'