مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے قدآور رہنما شرد پوار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد معاشی بحران کے حل کے لئے ضروری اقدامات کیے جانے چاہئے۔
مزدوروں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی کی جائے : شرد پوار - NCrP leader Sharad pawar
ملک بھر میں کرونا وائرس اپنے عروج پر ہے۔ پچھلے دو ماہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے اپنے وطن لوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں مختلف کمپنیوں کو کام جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومتیں لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار جاری کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ لیکن کارخانے دوبارہ شروع ہونے کے پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ مزدور اپنے وطن نقل مکانی کر رہے ہیں۔ اس لئے ریاستی حکومت کو معاشی طور سے مضبوط ہونے کے لئے پوری طرح سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہوگی ۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لئے نئی پالیسیاں بنانی ہوں گی۔ درآمدات و برآمدات اور اندرون ملک نقل و حمل میں اضافے کے لئے صنعت کاروں، کاروباری افراد اور اس شعبے میں ماہرین سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے۔