پالگھر پبلک ریلیشنز آفیسر کے مطابق مزید تین پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ 35 پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پالگھر ہجومی تشدد معاملے میں 19 اپریل کو دو پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو سادھو، اپنے ڈرائیور کے ساتھ 16 اپریل کو ممبئی کے کاندیولی علاقے سے گجرات جا رہے تھے۔ اس دوران پالگھر کے گڈچنچلے گاوں میں ان کی گاڑی کو روکا گیا اور چوری کے شبہ میں بھیڑ نے انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
اس معاملے میں 110 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں 9 نابالغ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔