نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات MCD elections کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر aap attack on bjp کروڑوں کی جائیداد ہضم کرنے سمیت بدعنوانی کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے پدیاترا نکالی۔
مسلم اکثریتی علاقہ Muslim-majority area وارڈ نمبر 102 میں پیدل مارچ دوپہر دو بجے شاہین باغ سے ابوالفضل ہوتے ہوئے اوکھلا ہیڈ ہوتے ہوئے شاہین باغ کونسلر آفس پہنچ کر ختم ہوا۔
وارڈ نمبر 102 کے وارڈ کونسلر واجد خان نے کہا کہ یہ پد یاترا دہلی کے 272 وارڈ میں بی جے پی کی بدعنوانی کے خلاف نکالی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا بی جے پی کے کونسلر اپنے ہی کارکنان کو کارپوریشن کی سرکاری زمینیں کوڑیوں کی قیمت میں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi BJP councillor accused of land grabbing: عام نے بی جے پی کونسلر پر زمین قبضہ کرنے کا الزام لگایا
عام آدمی پارٹی کارکنان کا الزام ہے کہ گزشتہ پندرہ برسوں کے اقتدار میں بی جے پی کے لیڈروں نے کارپوریشن میں خوب بد عنوانی کی ہے۔
بی جے پی نے ایم سی ڈی کو لوٹ کر کھوکھلا کر دیا ہے۔ اپنی ناراضگی یاترا کے دوران عام آدمی پارٹی کارکنان نے کہا کہ بی جے پی کے کونسلر منجو کھنڈیلوال نے 50 کروڑ کی زمین کو اپنے ہی شوہر کے نام پر این جی او بنا کر مفت میں دے دی ہے۔