اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے نئے اسٹرین میں اضافہ

میوکورمیکوسس کی بیماری میں شدت کے سبب وزیر اعلی نے فوری طور پر ہافکن انسٹی ٹیوٹ کو 1 لاکھ انجکشن کا آرڈر دیا ہے۔

By

Published : May 12, 2021, 10:58 PM IST

New strain of coronavirus
New strain of coronavirus

مہاراشٹر میں روزآنہ 50 سے 55 ہزار مریض انفکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کورونا کی دوسری لہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اس دوسری لہر میں اپنی شکل بھی تبدیل کرتا رہتا ہے۔ حالیہ دنوں انکشاف کے دوران معلوم ہوا کہ کرونا سے مثبت مریض کے علاج کے بعد ان کے جسم پر ہرے اور لال رنگ کے چٹے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

اب ریاست میں کورونا خاندان کا ہی ایک نیا وائرس ’’میوکورمیکوسس‘‘جسے عرف عام میں انسانی جسم اور پھیپھڑوں میں بلغم جمع ہونا کہا جاتا ہے، کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد متاثرہ انسان کو سانس لینے میں حد درجہ تکلیف ہوتی ہے اس سے اس کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس انکشاف کے بعد ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آناً فاناً طبی ماہرین کے مشورے کے بعد ہالفکن انسٹی ٹیوٹ کو 1؍لاکھ انجکشن کومیوکورمیکوسس کے علاج کے لئے استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام الناس سے گزراش کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے رہنما ہدایتوں پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میوکورمیکوسس‘‘ ایک فنگل(پھپھوندی) بیماری ہے جس کا فوری علاج کرنا اشد ضروری ہوتا ہے۔ راجیش ٹوپے نے یہ بھی بتایا کہ ریاستی سرکار نے اس بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے لئے ’’مہاتما پھلے جن آروگیہ یوجنا‘‘ کے تحت مفت علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی حکومت نے انسداد کورونا انجکشن ریمیڈیسور اور میوکورمیکوسس سے مقابلہ کرنے والے انجکشن کو تیار کرنے والی چھ کمپنیوں کو تقریباً 3 لاکھ انجکشن کا آرڈر دیا ہے۔ یہ تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے علاوہ ہالفکین انسٹی ٹیوٹ کو ایک لاکھ انجکشن کا بھی حکم دیا گیا ہے کیوں کہ ریاست میں اس نئی بیماری’’میوکورمیکوسس‘‘ کےمریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں کورونا متاثرین مریضوں کی تعداد کم ہوکر 6 لاکھ رہ گئی ہے۔ مریضوں کی بازیابی کی شرح 87 فیصد ہوگئی ہے۔ راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی کورونا جانچ میں کمی نہیں کی جا رہی ہے فی الحال 2 لاکھ کرونا جانچ روزانہ کئے جا رہے ہیں۔
ریاست میں اب تک ایک کروڑ 84 لاکھ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کووکسین کی 35 ہزار ویکسین موجود ہیں۔ لہذا اس عمر کے پانچ لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین کی ایک دوسری خوراک دی جانی ہے۔ اب18 سے 44 سال تک کی عمر تک کے افراد کے لئے خریدی گئی ویکسین کو45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ اس لئے 18 برس سے 44 برس کی عمر کے لوگوں کو کورونا ٹیکہ کاری کی رفتار کوتھوڑا سست کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details