ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میں راشٹروادی پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی رہنما پاڈلکر کے خلاف احتجاج کیا، بی جے پی کے رہنما پاڈلکر نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔
'بی جے پی رہنما پاڈلکر ذہنی مریض' - اورنگ آباد میں این سی پی کا مظاہرہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنما پاڈلکر ذہنی مریض بن چکا ہے ان کا دماغی توازن خراب ہوچکا ہے اس لیے فوری انھیں پارٹی سے بے دخل کردینا چاہیے۔
'بی جے پی رہنما پاڈلکر ذہنی مریض'
اورنگ آباد کے کرانتی چوک پر احتجاجیوں نے بی جے پی رہنما کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنما پاڈلکر ذہنی مریض بن چکا ہے، ان کادماغی توازن خراب ہوچکا ہے اس لیے فوری انھیں پارٹی سے بے دخل کردینا چاہیے ۔
واضح رہے بی جے پی رہنما پاڈلکر نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا اپنے بیان میں پاڈلکر نے شرد پوار کو مہاراشٹر کے لیے کورونا وائرس بتایا تھا، جسے لےکر ریاست کی عوام میں زبردست غم و غصہ ہے۔
Last Updated : Jun 26, 2020, 12:00 PM IST