اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں: الریحان گوشت کمپنی کے 33 سالہ ملازم کا قتل - ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی اہم خبر

مالیگاؤں کے مالدہ شیوارعلاقے میں واقع 'الریحان گوشت کمپنی' کے 33 سالہ ملازم فیروز جعفر شیخ ساکن (ممبئی) کو گزشتہ شب بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

مالیگاؤں: الریحان گوشت کمپنی کے 33 سالہ ملازم کا قتل
مالیگاؤں: الریحان گوشت کمپنی کے 33 سالہ ملازم کا قتل

By

Published : May 26, 2021, 10:31 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے مالدہ شیوار علاقے میں واقع الریحان گوشت کمپنی گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے، جہاں بیرون شہروں سے لوگ کام کرنے کے لیے آتے ہیں۔

مالیگاؤں: الریحان گوشت کمپنی کے 33 سالہ ملازم کا قتل

یہ ملازمین کمپنی کے اطراف میں ہی کرایے کے مکان میں رہتے ہیں۔ اس تعلق سے سماجی کارکن شفیق شیخ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گزشتہ شب 2 بجے کے درمیان ممبئی کا ساکن فیروز جعفر شیخ اور اس کے ساتھی میں کسی بات کو لے کر تکرار ہوگئی۔ اس دوران مخالفین نے فیروز جعفر شیخ کی چھاتی پر بائیں جانب تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا خون زیادہ بہنے کی وجہ سے اس کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی'۔

اس معاملے کی اطلاع پوارواڑی پولیس کو ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال میں روانہ کردیا۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں ملزم فرار بتایا جارہا ہے۔شفیق شیخ نے بتایا کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد لاش کو عائشہ نگر قبرستان میں غسل دینے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ ممبئی روانہ کردیا گیا۔

اس سلسلے میں فیروز جعفر شیخ کی بہن نے بتایا کہ 'وہ یہاں کام کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔ اور شہر کی الریحان گوشت کمپنی میں گزشتہ 4 ماہ سے کام کررہا تھا لیکن آج اس کے ساتھ ایسا حادثہ ہوگیا۔

انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی پر الزام عائد کیا کہ اس حادثے کی ذمہ دار کمپنی ہے۔ اس لیے کمپنی کو فیروز جعفر شیخ کے بچوں کو معاوضہ دینا چاہیے اور پولیس اس معاملے میں سخت کارروائی کرے۔

فی الحال پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔نمائندے نے الریحان گوشت کمپنی کے ذمہ داران سے اس معاملے کے حقائق جاننے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details