اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: وکھرولی میں جھوپڑپٹی بازآبادکاری پروجیکٹ التواء کا شکار

مہاراشٹر وکھرولی ڈپو ساگر نگر ایس آر ایس پروجیکٹ میں 16 سوسائٹی بازآبادکاری میں شامل ہے امبھنی ڈیولپرز نے اس پروجیکٹ کو شروع کیا اس کے تحت ڈیولپرس نے چار عمارتیں بھی تعمیر کی ہیں اور اس میں کچے مکانا ت میں مقیم جھوپڑپٹی مکینوں کو بازآبادکاری کی اجازت بھی دی گئی لیکن بعد میں کچھ سیاسی جماعتوں نے اس منصوبہ بندی کی مخالفت کرکے اس میں رکاوٹیں کھڑی ک دی اور مکانات کی توسیع کے ساتھ مکانات کے مطالبہ میں بھی اضافہ کردیا۔ بعد ازاں دو گروپ میں تنازعہ کی صورت میں یہ پروجیکٹ تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا۔

جھوپڑپٹی بازآبادکاری پروجیکٹ
جھوپڑپٹی بازآبادکاری پروجیکٹ

By

Published : Nov 6, 2021, 4:22 AM IST

Updated : Nov 6, 2021, 9:10 AM IST

ایک طرف مہاراشٹر حکومت مختلف ہاؤسنگ پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے تو وہیں ایک خاتون رجسٹرار کے دستخط کے بعد وکھرولی کے ایک ہزار 990 جھوپڑپٹی کی بازآبادکاری پروجیکٹ التواء کا شکار ہوگیا ہے یہ سنسنی خیز انکشاف یہاں کے آر ٹی آئی میں ہوا ہے۔

ممبئی: وکھرولی میں جھوپڑپٹی بازآبادکاری پروجیکٹ التواء کا شکار

وکرولی ڈپو ساگر نگر ایس آر ایس پروجیکٹ میں 16 سوسائٹی بازآبادکاری میں شامل ہے امبھنی ڈیولپرز نے اس پروجیکٹ کو شروع کیا اس کے تحت ڈیولپرس نے چار عمارتیں بھی تعمیر کی ہیں اور اس میں کچے مکانا ت میں مقیم جھوپڑپٹی مکینوں کو بازآبادکاری کی اجازت بھی دی گئی لیکن بعد میں کچھ سیاسی جماعت نے اس منصوبہ بندی کی مخالفت کر کے اس میں رکاوٹیں کھڑی کر دی اور مکانات کی توسیع کے ساتھ مکانات کے مطالبہ میں بھی اضافہ کر دیا اور دو گروپ میں تنازع کی صورت میں یہ پروجیکٹ تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا ..

ممبئی: وکھرولی میں جھوپڑپٹی بازآبادکاری پروجیکٹ التواء کا شکار
سیاسی دباؤ کی وجہ سے ڈیولپرس کے خلاف حکم 13(2) کے تحت پروجیکٹ کو ملتوی کر دیا گیا اور بتایا کہ یہ منصوبہ بروقت تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ایک دیگر ڈیولپرس کے حوالے اس پروجیکٹ کو کیا گیا لیکن یہ پروجیکٹ 20سال گزر جانے کے باوجود زیر التواء ہے بعد ازاں اس علاقہ میں مقیم ہندو راؤنکم نے آر ٹی آئی قانون کے تحت اس پروجیکٹ کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا عمل شروع کیا جس میں چونکا دینے کے انکشافات ہوئے ہیں ..
ممبئی: وکھرولی میں جھوپڑپٹی بازآبادکاری پروجیکٹ التواء کا شکار
آر ٹی آئی کے مطابق ڈیولپرس کو تبدیل کر نے کی تجویز کو منظور نہیں کیا گیا کیونکہ رجسٹرار نے کہا کہ مغربی مضافات کی سوسائٹی کا 5 اپریل 2018 اور 24 جنوری 2019 ء وکرولی ساگر نگر تنظیم 2013 ء سے سوسائٹی کا انتخابی عمل نہیں ہوا ہے اس لئے یہاں جھوپڑپٹی بازآبادکاری کو منظوری نہیں دی جاسکتی اس کے بعد وہ کچھ دنوں کے لئے تعطیلات پر گئے اور پھر ایک خاتون افسر نے ان کا چارج سنبھال لیا اس کے بعد خاتون افسر نے نئے ڈیولپرس کو مقرر کر نے پر کوئی مضائقہ ظاہر نہیں کیا جبکہ پہلے ڈیولپرس ابھی پریہ مشتبہ ہے اس قسم کا تبصرہ ایک افسر نے کیا تھا اور 16 اپریل 2019 ء کو حکمنامہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ خاتون افسر نے اس معاملہ میں صرف ایک تازہ حکمنامہ جاری کر کے 4 مئی 2019 ء کو اسے منظوری دیدی پاس خاتون کی دستخط کے بعد ہی بڑے پیمانے پر اس پروجیکٹ میں ہیرا پھیری ہوگئی اور اس کے بعد سے گزشتہ تین سال سے یہ پروجیکٹ التواء کا شکار ہوگیا اس معاملہ میں مکینوں کی شکایت پر محکمہ جاتی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔ آر ٹی آئی کے مطابق 13(2) کا پہلا حکم اور ہائی پاور کمپنی کا فیصلہ غلط تھا اس لئے اس معاملہ میں چیف ایگزیکٹیو افسر یا وزیر ہاؤسنگ اختیار ہے کہ وہ زیر التواء کا شکار پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرے اور دستاویزات کی جانچ کی جائے امبھنی ڈیولپرس کو اسے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔


اس معاملہ میں مکین ہندو راؤ نکم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ پروجیکٹ بدعنوانی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا ہے اس میں یہ بنیاد پر ڈیولپرس کا تقرر نہیں کیا گیا کیونکہ بازآبادکاری محکمہ نے کو آپریٹیو سوسائٹی کا الیکشن نہیں کروایا ہے اور اگر ایسا تھا تو افسر نے مختلف رائے اور تضاد کیوں پیدا کئے اصل وجہ پروجیکٹ کی تکمیل نہیں ہے بلکہ اس میں بدعنوانی ہے۔ ساگر نگر ایس آر اے منصوبہ فوری طور پر شروع کیا جائے اس سلسلے میں مکینوں نے وزیر اعلی ہاؤسنگ وزیر پرنسپل سکریٹری, چیف ایگزیکٹیوافسر کو مکتوبات ارسال کئے ہیں اور پروجیکٹ جلد شروع کر نے کی اجازت طلب کی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ جلد شروع نہیں کیا گیا تو جھوپڑپٹی مکین اس کے خلاف احتجاجی کریں گے۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 9:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details