ممبئی کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے دونوں پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹز میں لکھا ہے کہ 'کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ہم نے اپنے پولیس فورس کے دو بہادر سپاہیوں، ہیڈ کانسٹیبل چندرکانت گنپت پیندورکر اور ہیڈ کانسٹیبل سندیپ سروے کو کھو دیا ہے۔ ان کے احترام میں آج میرے اکاونٹ سے کوئی بھی ٹویٹ نہیں کیا جائے گا۔'
دوسرے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ 'دو دنوں میں ہم نے اپنے دو بہادورں کو کھویا ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ سروے کے خاندان اور دوستوں کے لیے دعائیں۔'
گزشتہ دو دنوں میں پولیس فورس کے دو اہلکاروں کی موت کے بعد پولیس محکمہ میں کورونا کا ڈر اور تشویش بڑھ گئی ہے۔