ممبئی کی لوکل ٹرینیں نجی، طبی شعبے اور ضروری خدمات پر مامور لوگوں کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔ اس کا اعلان سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے کے ساتھ ساتھ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
ممبئی کی لائف لائن پٹری پر سینٹرل ریلوے (سی آر) تقریباً 200 ٹرین چلائے گا جبکہ ویسٹرن ریلوے کی جانب سے ضروری ملازمین کے لیے روزانہ 120 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
سی ایس ایم ٹی سے کسارا، کرجت، کلیان، تھانے میں کم سے کم 130 لوکل ٹرین اور سی ایس ایم ٹی سے پنویل تک 70 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ لازمی خدمات پر مامور تقریباً 1.25 لاکھ افراد کو لوکل ٹرینیوں کیے پٹری پر دوڑنے سے فائدہ ہوگا۔
عوام اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ یہ خصوصی مضافاتی خدمات عام مسافروں کے لیے نہیں ہوں گی بلکہ صرف ضروری کاموں کے لیے تعینات ملازمین و افراد ہی اس سے سفر کر سکیں گے۔
ریلوے کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی ان ٹرینوں میں سوار ہونے والے صرف لازمی خدمات پر مامور کارکنوں کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔
اسٹیشن کے احاطے کے اندر لوگوں کے داخل ہونے کے قبل ان کی اسکریننگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسٹیشن پر موجودہ عملہ کورونا وائرس وبأ کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا۔
قابل غور ہے کہ ٹکٹ کاؤنٹر سے ان ٹرینوں میں سوار مسافرین کے لیے کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ ملازمین کو کیو آر پر مبنی شناختی کارڈ دیئے جائیں گے جس کی رنگوں میں کوڈنگ بھی رکھیں گے تاکہ سوِفٹر ٹکٹوں کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ یہ کارڈ تقسیم کے لئے براہ راست ریاستی حکومت کے حوالے کردیئے جائیں گے۔
ریاستی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ضروری کام کرنے والوں کو ان کے کام کی جگہ پر سفر کرنے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت تھی، جسے دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینیں روزانہ تقریبا 8 ملین افراد کو ممبئی کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک لے جاتی ہے۔ اس میں تین مقامی لائنیں شامل ہیں۔ مغربی لائن چرچ گیٹ سے ویرار تک، مرکزی لائن جو سی ایس ٹی کلیان سے آگے چلتی ہے اور ہاربر لائن جو تینوں روٹس کو جوڑتی ہے۔